ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد

راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے2دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کی اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں ملوث تھے جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی،ان سے دھماکا خیز موا اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی