جرمانے کے فیصلہ

شوگر ملز کو جرمانے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیاگیا

ویب ڈیسک: شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد لاہور ہائی کورٹ نے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس جواد حسن نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ مہنگی چینی بیچنے کا الزام لگا کر شوگر ملز کو جرمانے کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان

مسابقتی کمیشن نے جرمانوں کی وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردئیے، معاملہ پہلے سے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جرمانے نہیں کیے جاسکتے۔

مزید پڑھیں:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا

عدالت جرمانوں کی وصولی کا نوٹس کالعدم قرار دے۔عدالت نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی