محسن نقوی

گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، محسن نقوی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق تھا نہ بنتا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گندم درآمد کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے، پنجاب حکومت کا گندم کے معاملے سے کوئی تعلق تھا نہ ہی بنتا ہے۔
پنجاب حکومت گندم کسانوں سے خریدتی ہے بیرون ممالک سے نہیں، میرا ذاتی خیال ہے کہ اس معاملے میں وفاقی حکومت کی بدنیتی نہیں تھی۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ میںنے اپنی ٹیم کیساتھ انتہائی دیانتداری کے ساتھ کام کیا، نئی سائبرباڈی بن رہی ہے، تاہم سائبرونگ بھی اپنا کام کرتا رہیگا، ہم انسداد منشیات کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنارہے ہیں۔
سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ ضرورت کے مطابق پاسپورٹ آفس کے اوقات کاربڑھائیں گے، ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کسی صورت میں جاری نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپریل کے مہینے میں لیسکو میں کوئی اووربلنگ نہیں ہوگی، 31کروڑ یونٹس کا ریلیف صارفین کو واپس کیا گیا، عوام پربلاوجہ کا بوجھ نہیں ڈال سکتے، اضافی بل ہرصورت میں واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، شہری علاقوں کے مکین پینے کے صاف پانی کو ترس گئے