ویکسین نہ لگوانے

ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پبلک ٹرانسپورٹ ممنوع

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے 31اکتوبر سے ٹرانسپورٹ سروس پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ مسافروں کی ویکسینیشن کیلئے تمام بس اڈوں میں مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31اکتوبر کے بعد کسی بھی ایسے شہری کو ٹرانسپورٹ سہولت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ،ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پبلک ٹرانسپورٹ ممنوع کر دیا گیا۔ جس نے کورونا سے بچائو کی ویکسین نہ لگوائی ہو اسی طرح بس اڈوں اور ٹرمینلز کے تمام عملہ کی ویکیسینیشن بھی لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس میں 318پوائنٹس کا اضافہ

ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ بلدیات اپنے ماتحت چلنے والے تمام بس اڈوں میں خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کرچکے ہیں جس میں ہر مسافر کو ویکسین لگائی جائیگی جبکہ تمام بس اڈوں اور ٹرمینلز کے عملہ کی پہلی فرصت میں ویکیسی نیشن کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کے بس اڈوں اور ٹرمینلز میں ویکسینیشن مہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنرز کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہدا کی پروقار تقریب آج جی ایچ کیو میں ہوگی