مہوش حیات

مہوش حیات کو اچھے سکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش

ویب ڈیسک: اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہاہے کہ یہ کہنا کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہوگئی ہوں غلط ہے، اشتہاری فلموں میں مسلسل کام کی وجہ سے مصروف تھی اب کچھ ریلکس ہوں تاہم ڈرامے یافلم میں کام کرنے کیلئے اچھے سکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات


انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی فنکار زیادہ عرصہ اپنی پرفارمنس پیش کرنے سے دور نہیں رہ سکتا،میرے مداح بہت جلد مجھے منفرد اور چونکا دینے والے کردار میں دیکھیں گے،جس کو فی الحال پالیسی کے تحت خفیہ رکھنا بہتر ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان