اسلام آباد موبائل فون سروس بند

اسلام آباد میں 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:او آئی سی اجلاس:اسلام آباد میں 3روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ، او آئی سی اجلاس کے باعث حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں 3روز کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 17،18،19دسمبرکو اسلام آباد بھر میں موبائل فون سروس بندہوگی، وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروس بند کرنےکاحکم جاری کردیا ہے، دوسری جانب وزات خارجہ نے٢٠ دسمبرکواسلام آبادمیں عام تعطیل دینےکی سفارش کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  تحفظ آئین تحریک نے کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ چھٹی کامقصدوی آئی پی موومنٹ کےدوران فول پروف سکیورٹی کوممکن بناناہے، پاکستان 19 دسمبر کو کرے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کوہاٹ اور باجوڑ کے امیدوار حلف اٹھائیں گے

اس اجلاس میں افغانستان میں جاری انسانی بحران اور عنقریب قحط کی صورتحال جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے، اقوام متحدہ کے مطابق، تقریباً دو کروڑ تیس لاکھ افغان آخری درجے کے فاقوں سے دوچار ہوسکتے ہیں۔