طواف اور سعی کے درمیان طواف

طواف اور سعی کے درمیان مزید طواف کرنا

سوال:آج کل کرونا کے باعث قانون کچھ یوں ہے کہ جو شخص عمرے کے لیے جائے اور طواف کر کے سعی کے لیے چلا جائے تو اسے دوبارہ مطاف میں آنے کی اجازت نہیں ہوتی اس لیے عمرہ کرنے والا اگر متعدد طواف کر کے آخر میں سعی کرے تاکہ متعدد طواف کا ثواب اسے ملے تو کیا اس طرح عمرے کے طواف اور اس کی سعی کے درمیان متعدد طواف کرنا جائز ہوگا جس سے سعی کی تاخیر بھی لازم آتی ہے؟


جواب :عمرے کے طواف کے بعد سعی کرنا فوراً واجب نہیں بلکہ موالات (یعنی طواف کے فوراً بعد سعی کرنا) مسنون ہے اوراگر کسی عذر (مثلاً تھکاوٹ ہے)کی بناء پر مؤخر کیا جائے تو مکروہ بھی نہیں اور بغیر عذر مؤخر کرنا موالات کی سنت کو ترک کرنا ہو گا لیکن سعی ادا ہو جائے گی اور کوئی دم وغیرہ واجب نہ ہوگا ۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں عمر ے کے طواف اور اس کی سعی کے درمیان متعدد نفلی طواف کرنے سے عمرہ خراب نہیں ہوگا۔

(ارشاد الساری،باب انواع الاطوفہ)