633183 1868815 zulfi bukhari akhbar

دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کے لیے وزارتوں کی مشترکہ حکمت عملی

وزارت اوورسیز اور وزارت برائے امور نوجوانان کے مابین ایک اہم فیصلہ۔ معاون خصوصی زلفی بخاری اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو ٹائیگر فورس میں شامل کرنے کا فیصلہ۔ بیرونی ملک ٹائیگرز مخیر حضرات کی مدد سے راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔ بیرون ملک ٹائیگرز مشہور شخصیات اور مخیر حضرات سے فنڈز جمع کریں گے۔ یہ فنڈز دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے راشن کی فراہمی پر استعمال ہوں گے۔ رجسٹریشن کے عمل کے لیے وزارت اوورسیز اور ٹائیگر فورس ایک مشترکہ پورٹل کا قیام کرے گی۔ رجسٹریشن کے عمل کے بعد چند دنوں میں ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

حکومت اور وزیراعظم کے لیے کرونا سے لڑنا ایک بڑا ٹاسک ہے۔ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے راشن کی فراہمی بھی ہمارے لئے ایک اہم ذمہ داری ہے۔ اسی مقصد کے لیے پیر سے ایک ویب سائٹ کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم

ویب سائٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم کے Covid-19 فنڈ میں عطیہ کر سکیں گے۔