کورونا دوران پرواز کھانے کی تقسیم

کورونا کیسز: دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد

این سی او سی نے ملک میں کورونا کی تیزی سے بڑھتی شرح کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور پابندیوں کا نفاذ شروع کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں 17 جنوری سے دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

این سی او سی نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرا صحت اور تعلیم کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جبکہ این سی او سی نے ویکسی نیشن مہم اور اہداف کا حصول بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں ملک میں بیماری کے بڑھتے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور این سی او سی نے ضروری اقدامات کے لیے صوبوں بالخصوص سندھ حکومت کے ساتھ رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل : انکوائری رپورٹ آج وزیراعظم کوپیش کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں:پختونخواہ میں اومیکرون کے وار جاری ،مزید 11 کیسز رپورٹ

وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا جب کہ وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی اور شادی کی تقاریب، ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ازبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان آئیں گے

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آ گئی ہے جس سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہے جہاں کورونا کی شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔