پب جی گیم پر پابندی

لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کیلئے تنویر سرور کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے درخواست دائر

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان

واضح رہے کہ درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پب جی گیم سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔