خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بدھ کے روز خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات 31 مارچ کو ہوں گے، جبکہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، جہانگیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج

یہ بھی پڑھیں: عمر امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں: ہزارہ یونیورسٹی کورونا وائرس کیسز کی وجہ سے 10 روز کے لیے بند

کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حصہ لینے والے امیدوار 14 سے 18 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ امیدواروں کی فہرست 19 فروری کو آویزاں کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کاغذات نامزدگی کے خلاف 24 سے 26 فروری تک اپیلیں کی جاسکیں گی۔