سیمنٹ کی قیمت بوری 780 روپے

سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ،فی بوری 780 روپے کی ہوگئی

مہنگائی کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے جس سے تعمیراتی شعبہ متاثر ہونیکا خدشہ ہے ملک بھر میں جاری مہنگائی لے لہر کے باعث جہاں دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی وہی گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی بوری میں 60روپے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جسکے ساتھ ہے بوری کی قیمت 720روپے سے 780پر پہنچ گئی جسکے متعلقہ شعبہ سے وابستہ دکاندار بھی پریشان دکھائی دینے لگے جبکہ تعمیراتی شعبہ کے متاثر ہونیکا اندیشہ بھی بڑھ چکا ہے دکانداروں کے مطابق حکومت نے کنسٹریکشن میٹیریل کو سستا کرنیکااعلان کیا تھا تاکہ کنسٹرٹرکشن انڈسٹری کو فروخت مل سکے اور لوگ اپنے گھر بنا سکے لیکن آئے روز مہنگائی سے اب تعمیراتی شعبہ بھی شدید متاثر ہونیکا خدشہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی