لانگ مارچ انصارالاسلام کے رضاکار

لانگ مارچ کیلئے انصارالاسلام کے 10 ہزار رضاکار تعینات

جے یو آئی نے اسلام آباد مارچ کیلئے انصار الاسلام کے10ہزار رضاکاروں کو الرٹ کرتے ہوئے آج سے20مارچ تک وسطی اور جنوبی اضلاع کے جے یو آئی کے عہدیداروں کا مرحلہ وار اجلاس طلب کر لیا ہے اسلام آباد جانے کیلئے اضلاع سے نکلنے والی جلوسوں کی قیادت صوبائی اورضلعی قیادت ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور منتخب مئیرز وتحصیل چیئرمین کرینگے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے بتایا کہ اجلاس میں 25 مارچ کے لئے آج 18 تاریخ کو 3 بجے وسطی اضلاع بشمول بونیر، ہری پور کے کارکنوں کا اجلاس پشاورمیں جبکہ کوہاٹ ڈویژن کا اجلاس کل19 مارچ کو10بجے کوہاٹ میں اور بنوں ڈویژن کا اجلاس 20 مارچ کو سرائے نورنگ اور ڈی آئی خان ڈویژن کے پارٹی عہدیداروں کا اس روز شام کو اجلاس ڈی آئی خان میں ہوگا جے یو آئی کے صوبائی ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا سے انصار الاسلام کے10 ہزار رضاکار اسلام آباد مارچ کے لئے قافلوں کو سکیورٹی فراہم کرینگے ۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل