وانگ یی کا محبت بھرا بیان

پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،وانگ یی کا محبت بھرا بیان

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ پاکستان اُن کا دوسری گھر ہے۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سلسلے میں کونسل کا 48واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ او آئی سی کے اجلاس میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کی جانب سے پہلی بار شرکت کی گئی۔ اس دوران میڈیا کے سامنے وانگ یی کی جانب سے تاریخی جملہ بول کر پاکستان سے گہری دوستی اور محبت کی مثال قائم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 40فلسطینی شہید

گزشتہ روز اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی اور وانگ یی نے ایک ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران صحافیوں کے سامنے وانگ یی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اُن کا دوسرا گھر ہے اور وہ پہلی بار او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وانگ یی کی ایک مختصر سی ویڈیو نے دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے۔

مزید پڑھیں:  پوپ فرانسس کے دورہ انڈونیشیا پر دھمکیاں دینے والے گرفتار