رمضان کی رویت پر ایک مرتبہ پھر تنازع کھڑا ہوگیا، سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد مسجد قاسم علی خان میں قائم رویت ہلال کمیٹی

پشاور، غیر سرکاری رویت کمیٹی کا متوازی اجلاس طلب

رمضان کی رویت پر ایک مرتبہ پھر تنازع کھڑا ہوگیا، سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد مسجد قاسم علی خان میں قائم غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا متوازی اجلاس بھی 2 اپریل کو طلب کر لیا گیا، دونوں اجلاس ایک ہی روز ہوں گے لیکن مقام الگ الگ ہو گا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو ہفتہ کے روز شیڈول کیا گیا ہے جس کی صدارت مرکزی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے،

یہ اجلاس بلانے سے قبل غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کو بھی اس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی لیکن گذشتہ روز مسجد قاسم علی خان میں قائم غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے ذرائع نے بھی 2 اپریل کو مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں اجلاس بلانے کا دعویٰ کیا ہے جس کی وجہ سے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے

جس میں متنازع فیصلہ آنے کا امکان ہے، یادرہے کہ طویل عرصہ کے بعد گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں پشاور سے بھیجی گئی شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا گیا تھا اور ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ تھا اور عید منائی گئی تھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ دو اپریل کے اجلاس کے لئے غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے ممبرز کو بھی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور ان کے پاس آنے والے شواہد کا جائزہ لینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے اس وجہ سے امسال بھی کسی قسم کا تنازع پیدا ہونے کا امکان مسترد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی