پاک فوج کی ڈی آئی خان میں کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

خیپر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج نے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 اپریل کی درمیانی رات حساس اداروں اور پاک فوج نے کولاچی کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ: گندم کے نئے نرخ بارے وفاق سے جواب طلب

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیل کا بیک وقت جنگ بندی معاہدہ اور رفاح پر حملہ، 5 بچے شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر تھے اور مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 مشین گن کے علاوہ 4 گرنیڈ برآمد ہوئے۔