miftah ismail

پٹرول تھوڑا اور مہنگا ہوگا،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرول ابھی تھوڑا اور مہنگا ہوگا، مشکل فیصلے لیے اورلیں گے۔

اسلام آبادمیں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے معاہدے پر چلتے تو پٹرول اور ڈیزل 300 روپے کا ہوتا، جب ہم حکومت میں آئے تو پاکستان مہنگائی میں تیسرے نمبر پرتھا، گزشتہ چار سال میں 2 کروڑ افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں دوسرے ممالک کو 21 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، پاکستان مشکل حالات میں ہے بہتر حالات میں چھوڑ کر جائیں گے۔ ہم مہنگائی کو کنٹرول کر لیں گے، آئی ٹی، زراعت اور دیگر صںعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے