جنوبی افریقہ کی بیٹر لیزیل لی

جنوبی افریقہ کی بیٹر لیزیل لی نے انٹرنیشنل میچوں سے ریٹائرمنٹ لے لی

جنوبی افریقہ کی بیٹر لیزیل لی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے صرف تین دن قبل ہی انٹرنیشنل میچ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

30 سالہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل تھیں جو پیر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہےہے۔

لی، اپنے ملک کے اب تک سب سے زیادہ ٹوئنٹی 20 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں ، انہوں نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

انہوں نے مزید کہا، "چھوٹی عمر سے، میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور میری ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ میں اپنے ملک کی بین الاقوامی میچوں میں نمائندگی کروں۔”

گزشتہ آٹھ سال سے میرا یہ خواب پورا ہوا اور میں اپنے ملک کیلئے بھرپور کرکٹ کھیلی ہے۔

صرف حال ہی میں ریٹائر ہونے والے میگنن ڈو پریز نے لیزیل لی سے زیادہ ون ڈے رنز بنائے ہیں، کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینوک اینکوے نے کہا: "یہ انتہائی دکھ کی گھڑی ہے کہ ایک نوجوان کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور ہم اسے الوداع کر رہے ہیں تاہم یہ ان کا فیصلہ ہے اور ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم لی اور اس کے مستقبل کی بہتری کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ