کامن ویلتھ گیمز

برمنگھم میں 22ویں  کامن ویلتھ گیمز کا شاندار انداز میں آغاز

برمنگھم میں 22ویں  کامن ویلتھ گیمز کا شاندار انداز میں آغاز الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ایک دلکش، پر امید تقریب کے ساتھ  ہو گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران لوگ اس وقت حیرت زدہ رہ گئے  جب ایک 10 میٹر لمبا اینیمیٹرونک بیل افتتاحی تقریب کے دوران سٹیڈیم میں لایا گیا، اس بیل کو کے ایونٹ کو تقریب میں شریک لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن

افتتاحی تقریب کے دوران شریک ممالک کے دستوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا، اس موقع پر پاکستان دستے نے بھی مارچ پاسٹ کیا، قومی دستے کی قیادت اور پرچم نامور ریسلر محمد انعام بٹ اور خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے تھام رکھا تھا، اس موقع پر برمنگھم سٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے اپنے دستے کو خوش آمدید بھی کہا۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی

کامن ویلتھ گیمز میں کھیلوں کا  باضابطہ آج ہونے جا رہا ہے ان مقابلوں میں 72 ممالک اور خطوں کی نمائندگی کرنے والے 5,000 سے زیادہ ایتھلیٹس 8 اگست تک 280 تمغوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔