بارشوں اور سیلاب سے تباہی

مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، مزید 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک :مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان کے مختلف حصوں بالخصوص بلوچستان میں جاری ہے، جس کے دوران مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے،

اس میں سے 4 اموات لسبیلہ اور 2 پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئیں جہاں افراد سیلاب میں اپنا آشیانہ کھونے کے بعد پھنسے ہوئے ہیں۔

لسبیلہ کے ڈی پی او دوستین دشتی نے ڈان کو بتایا کہ بہہ جانے والے چار نامعلوم افراد کی لاشیں دریائے حب سے نکالی گئیں جس کے میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا

انہوں نے مزید کہا کہ لاشیں ایدھی فانڈیشن کے حوالے کر دی گئیں، بلوچستان میں مزید 4 لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 194 ہوگئی۔دریں اثنا ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے سیلاب کی زد میں آکر 13 اور 11 سال کے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

سیلاب کے نتیجے میں ڈی جی خان اور راجن پور کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے حفاظت کے لیے اونچی جگہوں پر منتقل ہونا شروع کر دیا۔