پشاور، تھانہ فقیر آباد کی حدود میں فائرنگ، 4 خواجہ سرا زخمی

ویب ڈیسک: تھانہ فقیر آباد کی حدود اقبال پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمی 4 خواجہ سراوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئَے ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
اس موقع پر ایس پی فقیر آباد اسامہ آمین چیمہ نے دیگر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔
ایس پی فقیر آباد اسامہ آمین چیمہ کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولردرگئی معطل، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مالاکنڈکی خدمات واپس