1000x 1 2

عالمی امن کیلئے پاکستان کا نصب العین اور عزم ہمیشہ غیر متزلزل رہے گا- آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بہادر امن فوجیوں کی قربانیوں کے جذبے کادن مناتا ہے۔ جو دنیا کے مشکل ترین اور دشوار گزار خطوں میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے سلسلے میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت عالمی امن کیلئے پاکستان کا نصب العین اور عزم ہمیشہ غیر متزلزل رہے گا۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف رہنماؤں وکارکنان کی پکڑ دھکڑ

اپنے پیغا م میں اقوام متحدہ کے سیکرٹریAntonio Guterresنے کہا کہ ایک ایسے وقت جب ہم خواتین امن اور سلامتی کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرار داد1325 کے بیس سال مکمل ہونے کی تقریب منا رہے ہیں ہمیں امن اور سلامتی کے تمام شعبوںمیں خواتین کی یکساں نمائندگی کے حصول کیلئے بہت کچھ کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد

انہوں نے کہا کہ آئو ہم سب مل کر امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں کورونا وائرس کی عالمی وباء کو شکست دیںاور ایک بہتر مستقبل قائم کریں۔