علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیر پارٹی کے لڑیں گے

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے نامزد نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیر پارٹی کے لڑیں گے
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیر پارٹی لڑیں گے، علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں بھی صوبائی صدارت کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نہیں لیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں۔
انٹرا پارٹی الیکشن ایکٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری :8کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی