پولیس اور انتظامی افسران کے تبادلوں پر پابندی برقرار رہے گی، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس اور انتظامی افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد رہے گی۔ اس کےعلاوہ باقی ملازمین کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو گریڈ 19 تک کے ملازمین کے تبادلے اور تعیناتیاں کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ پولیس اور انتظامی افسران کے تبادلوں پر پابندی برقرار رہنے کا کہا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام اداروں پر پابندی عام انتخابات کے تناظر میں لگائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری