جمرود، بجلی کے ایک لاکھ بتیس ہزار کے وی کے 3 بڑے ٹاور زمین بوس

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے شیخان میں بجلی کے ایک لاکھ بتیس ہزار کے وی کے 3 بڑے ٹاور زمین بوس ہو گئے جس سے باڑہ اور جمرود گریڈ سٹیشنوں کو بجلی معطل ہو گئی۔
اس حوالے سے گریڈ اسٹیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جمرور و باڑہ میں بجلی دو دن معطل رہے گی کیونکہ بجلی ٹاورز کو مرمت کرنے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ فیصلہ : توشہ خانہ 2 اور القادر ٹرسٹ کیس ختم ہوگئے، بیرسٹر گوہر