نوشہرہ، گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں خیرآباد کے مقام پر بہن بھائی نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگائی۔
اس دوران بہن کو تو ملاحوں نے زندہ بچا لیا تاہم اس کے بھائی کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او کے مطابق دونوں نے والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر دریا میں چھلانگ لگائی تھی۔

مزید پڑھیں:  ظالم وجابر صیہونیوں نے یہودی آبادکاری کیخلاف ایک اور آواز دبا دی