بھائی کی فائرنگ

کوہاٹ میں جائیداد تنازعہ پر بھائی کی فائرنگ سے بہن زخمی

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں جائیداد تنازعہ پر بھائی کی فائرنگ سے بہن زخمی ہو گئی۔
واقعے نصرت خیل میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعہ پر ملزم نے اپنے دوبیٹوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم کی سگی بہن زخمی ہو گئی۔
زخمی خاتون کو فوری طورپر طبی امداد کی فراہمی کے لئے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم صادق اللہ اپنے دو بیٹوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور : دودھ کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ، نیا نرخ نامہ جاری