غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی

ویب ڈیسک: امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے غزہ میں زمینی امداد بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ غزہ کیلئے سرحدی گراسنگ کو کھولنا ہوگا۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ غزہ میں عارضی امریکی بندرگاہ کے ذریعے امداد بھیجی گئی لیکن اس سے قطعی کوئِی امریکی فوجی غزہ کی زمین پر نہیں اترے گا۔
مشیر قومی سلامی جان کربی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تین زمینی گزر گاہوں پر امدادی ٹرک غزہ داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں باغبانی کے فروغ کیلئے ہارٹیکچر اتھارٹی کے قیام کااصولی فیصلہ