سعودی عرب میں شدید گرمی، پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سعودی عرب میں سورج آگ برسانے لگا اور پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
سعودی مرکز موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں یکم جون سے درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس شدید گرمی کے باعث دن کے اوقات میں کارکنوں سے کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیس والے جلسےکا سامان دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے، علی امین گنڈاپور