ٹویٹ معاملہ، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو ایف آئی اے کا نوٹس

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپ لوڈنگ کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے پارٹی کے 3 رہنماوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے 3 رہنماوں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن کو بروز منگل 11 بجے انکوائری کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور جنرل فیض کیخلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ