مودی کو انتخابات میں اکثریت نہیں ملی، ان کا تکبرکم ہوا ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کو انتخابات میں اکثریت نہیں ملی، اس وجہ سے ان کا تکبر کم ہوا ہے۔
پارلیمنٹ میں انہوں نے مزید بتایا کہ مودی اب اتحادیوں پر انحصار کرینگے جس سے امید ہے اب وہ اپنی اوقات میں آ جائیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان سے بھارت کی کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ تنازع کشمیر ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو واپس بحال کرنا ہوگا، اس کے بعد بھارت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم فضائیہ جوش وجذبے سے آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے