اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا جائیگا، حماس

ویب ڈیسک: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے حماس نے دو ٹوک الفاظ میں اپنا موقف واضح کر دیا کہ حماس سربراہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا، ان کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔
فلسطین کے رہنما مہر الطاہر نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے فلسطین کاز کے لیے جان و مال سمیت اپنا سب سے قربان کر دیا تھا، فلسطینی اپنے مقصد کیلئے ہرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دشمن اسرائیل تمام حدیں پا رکر گیا اور اس نے خود تمام تر معاملات کو ایک جامع جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزاحمتی تنظیمیں جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا جائیگا۔ صیہونی حکومت اسماعیل ہنیہ کے قتل اور ایرانی خود مختاری پر حملے پر ضرور پچھتائے گی، شہید اسماعیل ہنیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا، اس میں ان کا ہاتھ لازمی شامل ہے۔
حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل بزدلانہ فعل ہے جس کا قصاص لازمی امر ہے، یہ ایک سنگین واقعہ ہے۔
حماس رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ لڑ رہے ہیں، بیت المقدس کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور دنیا کاآلودہ ترین شہر قرار ، دہلی کا دوسرا نمبر