سلامتی کونسل اسرائیل پر پابندیاں عائد

سلامتی کونسل اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایران

ویب ڈیسک: اسرائیل کی کارروائی کے بعد ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین اور روس سمیت الجزائر کی جانب سے بھی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس ایران کی درخواست پر بلایا گیا، اجلاس میں مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ تہران نے ہمیشہ تحمل کامظاہرہ کیا ہے لیکن جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے اس کے ساتھ ہی ایران میں اس کے حملے کی شدید مذمت بھی کرے۔
اس موقع پر نائب اسرائیلی سفیرجوناتھن ملر نے کہا کہ سلامتی کونسل علاقائی دہشتگردی کی حمایت پر ایران پر پابندیاں لگائے۔
چین کے سفیر فو کونگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ غزہ جنگ بندی میں ناکامی خطے میں کشیدگی کا سبب ہے۔
برطانوی سفیر باربرا وڈ ورڈز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کوامن کیلئے دوبارہ کوششیں کرنی چاہییں۔ نائب جاپانی سفیر شینو مٹسوکو نے اجلاس کی توجہ مشرق وسطی کی جانب دلائِ اور کہا کہ مشرق وسطی جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پریکٹس پروسیجر کمیٹی اجلاس، 63 اے تشریح کیس میں نیا بینچ تشکیل