صیہونی بمباری سے 30 فلسطینی شہید

غزہ میں خون آشام، صیہونی بمباری سے 30 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے باعث غزہ میں خون آشام، صیہونی بمباری سے 30 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی اور بمباری کے تازہ ترین واقعات میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی فضائی بمباری میں 3 بچوں سمیت 8 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے جبکہ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک گھر پر حملے میں 4 افراد ، زیتون محلے میں ایک لڑکی جبکہ المغازی کیمپ میں حسنی مسجد کے قریب ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔
صیہونیوں کے وسطی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملے میں ایک بچہ شہید ہوا جس کے ساتھ ہی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار 500 ہوگئی۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بربریت کے دوران اب تک 91 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، اس دوران ہزاروں مکانات تباہ اور ہزاروں مکانات کو اس قدر نقصان پہنچا ہے کہ وہ رہائش کے قابل نہیں رہے۔
اسرائیلی ظلم و استبداد کے باعث غزہ میں خوراک کا بحران خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے۔ 10 لاکھ سے زائد افراد سرحدی علاقے میں بے یار و مددگار انتہائی کسمپرسی کے عالم میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں‌ صیہونی بمباری سے 30 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی کر دیئے گئے.
اس حوالے سے عالمی سطح پر کوششیں‌کی جا رہی ہیں تاہم اسرائیل کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر تواتر کے ساتھ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے.
دوسری طرف امریکہ کی جانب سے جنگی بحری جہازوں کو روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، اس کے ساتھ ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے جہاں حماس سے حملے کا خدشہ ہے وہیں ایران اور حزب اللہ کی جانب سے بھی جوابی وار کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  ایرانی حکومت خطے کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، نیتن یاہو