شہیدفلسطینیوں کی تعداد40ہزار

اسرائیلی جارحیت :شہیدفلسطینیوں کی تعداد40ہزار سے بڑھ گئی

ویب ڈیسک: غزہ میں 7اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔
غزہ کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 40ہزار 5بے گناہ فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق شہدا میںسے 33فیصد بچے اور 18.4فیصد خواتین شامل ہیں۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق حملوں کے نتیجے میں اب تک اب تک 92ہزار 401افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 198سرکاری عمارتیں، 117تعلیمی ادارے، 610مساجد،3گرجا گھرتباہ ہو چکے ہیں ۔
اس کے علاوہ ایک لاکھ 50ہزار رہائشی یونٹ، 206 آثار قدیمہ، 34 کھیلوں کے مراکز، 3 ہزار کلومیٹر سے زائد بجلی کی ترسیل کا نظام اور 700 پانی کے کنویں بھی حملوں کی نذر ہو چکے ہیں ۔
رواں ماہ کے آغاز میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 300 روز مکمل ہونے پر جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے انفرااسٹرکچر کو بھی شدید ترین نقصان پہنچا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کے نتیجے میں 33ارب ڈالر کا براہ راست خسارہ ہو ا ہے ۔
اسرائیلی حملوں میں غزہ کے 34 ہسپتالوں اور 68مراکز صحت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ غیر فعال ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر لاہور اور اسلام آباد جلسے میں نہیں پہنچے، فیصل کریم