فلسطینیوں کے گھروں کو آگ

اسرائیلی شدت پسندوں نے فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی

ویب ڈیسک: اسرائیلی شدت پسندوں نے گزشتہ شب مغربی کنارے پر فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کرکے آگ لگا دی ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شدت پسندوں نے کئی فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جب کہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے انتہا پسند یہودیوں کے حملے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 92ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق شہدا میں سے 33 فیصد بچے اور 18.4 فیصد خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی