اسرائیل دہشتگرد ملک ہے

غزہ صورتحال افسوسناک، اسرائیل دہشتگرد ملک ہے، پوپ فرانسس

ویب ڈیسک: کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی ابتر صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل دہشتگرد ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سے مسلسل تکلیف دہ خبریں آرہی ہیں، کسی بھی نوع کے جواز کے بغیر وہاں نہتے شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے جو قطعی انسانی فعل نہیں ہو سکتا۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ غزہ میں بہت سے ایسے واقعات رونما ہوتے سنے ہیں جو انسانیت سوز ہیں، ایک ماں اور بیٹی کو اسرائیلی سنائپر نے ریسٹ روم جاتے ہوئے گولی مار دی، یہ صریح دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکول پر بمباری کر کے دوران عبادت فلسطینیوں پر بموں کی بارش کر دینا کہاں کا انصاف ہے۔
پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس حوالے سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ غزہ میں انسانیت سوز واقعات کی روک تھام ہو اور اسرائیل کو صریح جارحیت سے روکا جاسکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئِی بار عالمی شخصیات کی جانب سے غزہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ ادھر کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی ابتر صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل دہشتگرد ملک ہے۔

مزید پڑھیں:  امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک