10 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے مزید تیز، 10 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: جنوبی اور وسطی غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، اس دوران 10 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ صیہونی حملوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے الزویدہ پر بھی بمباری کی۔
جنوبی و وسطی غزہ سمیت خان یونس پر ہونیوالی بمباری اس قدر شدید تھی کہ اس سے آس پاس کے علاقے بھی لرز اٹھے، دیر البلاح میں الاقصٰی مارٹرز ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الزویدہ میں 15 فلسطینی شہید کئے گئے ہیں۔
صیہونیوں نے حالیہ واقعات میں غزہ سٹی میں شیخ رضوان نامی علاقے کے ایک مکان سمیت خان یونس میں الزانہ کو توپ کے گولوں سے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی طاقت کے نشے میں اس قدر مست ہیں کہ انہیں یہ قطعی دکھائی نہیں دے رہا کہ سامنے موجود شخص جوان ہے یا بچہ بس گولیوں کی بارش ہے کہ کی جا رہی ہے۔
الزانہ میں ہونیوالی صیہونی بمباری کے دوران اسرائیلی ڈرون کے نشانے پر ایک 6 سالہ فلسطینی بچہ آ گیا ، اس پر بھی گولی چلائِی گئِی جو سیدھی اس کے سر میں جا لگی۔ اس کے ساتھ آس پاس کھڑے دیگر لوگ بھی اس ہولناک کارروائیوں میں نشانہ بنے۔
اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے نہ صرف امیکہ بلکہ دیگر ممالک کی جانب سے بھی دباؤ بڑھ رہا ہے تاہم اس کے باوجود صیہونی فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے ہوئے ہیں، نہ اقوام متحدہ کی قراردادیں خاطر میں لا رہے ہیں نہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے۔
دوسری طرف امریکہ وکٹ کے دونوں جانب کھِیل رہا ہے۔ ایک طرف قطر اور مصر کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی کوششیں کرنے کے باوجود انہیں روکنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم دوسری طرف ایرانی اور حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیل کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی اور وسطی غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، اس دوران 10 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  سوات :پولیس حراست سے ملزم کے فرار پر تین اہلکار معطل