غزہ میں جنگ بندی

غزہ میں جنگ بندی کیلئے سمجھوتے کے زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں،بائیڈن

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ۔
دوحا میں مذاکرات کے نئے دور کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پر امید ہیں کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات طے پا جائیں گے۔
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایران کی جوابی کارروائی کے خدشے پر امریکی صدر نے کہا کہ خطے میں کسی بھی ملک کو امن مذاکرات کی کوششوں کو متاثر نہیں کرنا چاہیے۔
دوسری جانب حماس نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قطر میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ ہے کہ پہلے امریکا نے جو تجاویز پیش کی تھیں ان پر عمل درآمد کروائے ۔
دوسری جانب اسرائیل نے کسی بھی سیز فائز کے امکان کے بغیر امریکا اور دیگر ثالثییوں کا حماس کو یرغمالیوں کی رہائی سے انکار کرنے سے باز رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک تجویز پیش کی ہے جس سے اسرائیل اور حماس کے درمیان دوریاں کم ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس پہنچ گئے