زخمیوں کو طبی امدادی فراہم کی جارہی ہے۔

اسرائیل میں کار بم دھماکہ، چار افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیل میں کار بم دھماکہ کے دوران چار افراد ہلاک جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے مرکزی شہر رملہ میں کار بم دھماکے کا واقعہ رونما ہوا، اس واقعہ میں چار اسرائیلی ہلاک اور کم از کم آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ ایک منظم جرم کے زمرے میں کی گئی کارروائی ہے۔
مقامی ہسپتال ذرائع نے بھی چار اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو طبی امدادی فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پولیس ابتدائی طور پر اس واقعے کا الزام اسرائیل میں موجود عربوں پر عائد کر رہی ہے۔
اس دھماکے کے حوالے سے پولیس ذراءع نے بتایا کہ یہ منظم جرم ہے، جس کا سدباب لازمی ہے۔
اسرائیلی ادارے کے مطابق دھماکہ ایک بڑے سٹور اور رہائشی عمارت کے درمیان کھڑی کی گئی کار میں ہوا، ایک اسرائیلی امدادی کارکن کے مطابق اچانک دھماکے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ اسرائیل میں کار بم دھماکہ کے دوران چار افراد ہلاک جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ ایک منظم جرم کے زمرے میں کی گئی کارروائی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانافضل الرحمان نے آئینی ترامیم کامسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا