اسرائیلی فورسز کی بربریت

اسرائیلی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، مزید 24فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی ، مسلسل گولہ باری کے نتیجے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 24فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے نصیرات میں ابوسرار جنکشن کے اطراف شدید بمباری کی گئی ۔
بمباری کے دوران جبالیہ میں گھر کو نشانہ بنایاگیا جبکہ زیتون کے نواحی علاقے میں بھی شدید حملے کیے گئے ۔
میڈیا کے مطابق اسرائیلی بربریت میں اب 41ہزار 206 فلسطینی شہید جبکہ 95 ہزار337 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہرین نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں جس کے نتیجے میں 15 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی بے ادبی ،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب