ایرانی حکومت خطے کو تباہی کی

ایرانی حکومت خطے کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، نیتن یاہو

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خطے کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، مشرق وسطی میں کوئی جگہ اسرائیلی دسترس سے باہر نہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو مخاطب کرنے سمیت کہا کہ پورے مشرق وسطیٰ کو ایک بار پھر باور کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت خطے کو تاریکی اور تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔
نیتن یاہو نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنےعوام کو ہر آنے والے لمحے میں انتہائی پستی کی طرف لے جارہی ہے، انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ ہر جگہ ہمارے نشانے پر ہے، اس پورے خطے میں ایسی کوئی جگہ نہیں جو ہماری پہنچ سے دور ہو۔
یاد رہے کہ ان دنوں اسرائیلی فوج ہر طرف بمباری کے زور پر تباہی پھیلا رہی ہے، غزہ کے بعد لبنان، شام وغیرہ میں اس نے بمباری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
ادھر لبنان میں حسن نصراللہ کے ساتھ قدس کے اعلیٰ کمانڈر علی نیلفروشان کے قتل کے بعد ایران نے کہا ہے قدس کمانڈر کے قتل کا اسرائیل سے بدلہ لیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو خطاب میں امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام جلد مکمل آزادی حاصل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات مقدمے میں بھی ضمانت منظور