اقوام متحدہ سربراہ کو ناپسندیدہ قرار

اسرائیل نے اقوام متحدہ سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیدیا ،ملک داخلے پر پابندی

ویب ڈیسک: اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک داخلے پر پابندی عائد کردی ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے گھنائونے حملے کی غیر واضح طور پر مذمت نہیں کر سکتا، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا مستحق نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے مزید کہا کہ انتونیو گوتریس نے حماس، حزب اللہ، حوثیوں اور اب ایران کے قاتلوں کی حمایت کی جو عالمی دہشت گردی کی ماں ہے۔
وزیر خارجہ کاٹز نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو اسرائیل مخالف قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انتونیو گوتریس دہشت گردوں، عصمت دری کرنے والوں اور قاتلوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ آنے والی نسلیں انتونیو گوتریس کے کردار کو اقوام متحدہ کی تاریخ پر ایک داغ کے طور پر یاد رکھے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے مشرق وسطی میں وسیع تر تنازع کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں تشدد میں اضافے کو روکنے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی