ویب ڈیسک (اسلام آباد):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 54 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 763 ہوگئی۔
یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 423، سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 883، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 898، بلوچستان میں 11 ہزار 523، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 918، اسلام آباد میں 14 ہزار 766 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 989 کیسز رپورٹ ہوئے۔