Dr Arif Alvi meet Mufti Muneeb

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مذہبی علماء کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد) : صدر ڈاکٹر عارف علوی نےعلماء کرام پر ماں اور بچہ کی صحت میں کردار ادا کرنے پر زوردیا ہے، کہ وہ ماں اور بچہ کی صحت سے متعلق عوام میں آگہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے علماء سے کہا کہ وہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق خواتین کے وراثت کے حقوق کے بارے میں عوام میں آگاہی پیداکریں، وفد نے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام اہم امور خصوصاً کروناوائرس کے دوران علماء کرام کے ساتھ مشاورت پر صدر اور حکومت کے کردار کوسراہا ہے، ملاقات کے دوران علماء نے رمضان المبارک میں ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھولنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان 21 ویں بار آئی اے ای اےبورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب