airport

نیو اسلام آباد جدید ائرپورٹ پر ناقص تعمیر کے مناظر سامنے آنے لگے

ویب ڈسک (اسلام اباد ):105 ارب روپے سے زائد مالیت سے تیار ہونے والے ائرپورٹ کی خستہ حالی کی وڈیو سامنے آگئی۔ جمعرات اور جمعہ کی شب ہونے والی بارش سے سیلنگ نیچے جاگری۔

مزید پڑھیں:  لاہور: پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مسترد، ناقابل سماعت قرار

انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی سیلنگ گرنے کے مناظر مسافر اپنے موبائل میں محفوظ کرتے رہیں۔ سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہوگیا ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیلنگ کی ٹائلوں کاڈھیر لگ گیا ، اسلام آباد ائرپورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری پہلے ہی دو سالوں سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا