ویب ڈیسک (پشاور): ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی فیڈر روٹس بس میں لگنے والی چنگاری پر فوری قابو پالیا گیا۔ بس میں لگنے والی چنگاری کو بس میں موجود آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے فوری بجھا دیا گیا۔ چنگاری کو بجھانے کے بعد بس کو دوبارہ روٹ پر چلا دیا گیا۔
بی آر ٹی بس سروس کے عملے کو ہر لحاظ سے ٹریننگ دی گئی ہے۔ بی آر ٹی کی تمام بسوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام ضروری آلات دیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments