eata

پشاورمیں میڈیکل کےبعدانجینئرنگ ایٹاانٹری ٹیسٹ بھی ملتوی

ویب ڈسک (پشاور):ڈائریکٹر ایڈمیشن یو ای ٹی پشاورنے کہا ہے کہ مشاورت سے نئے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، 6 ستمبر کو منعقدہ ایٹا انجینئرنگ ٹیسٹ 2020ملتوی کردیا گیا ہے،

ذرائع کے مطابق پہلے انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ شادی ہالز میں منعقد ہونا تھا، حکومت نے کورونا ایس اوپیز کے پیش نظر کھلی جگہوں پر ٹیسٹ لینے کی ہدایت کی ہے، انجینئرنگ ٹیسٹ ستمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے،

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ منشیات اور چوری کی روک تھام کے لئے متحرک ہو گئی

اس موقعہ پر طلبہ کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز کیلئے 20 ستمبر کو منعقدہ ٹیسٹ بھی موخر کردیا گیا ، ٹیسٹ طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے موخر کردیا گیا ، دیگر صوبوں میں میڈیکل ٹیسٹ اکتوبر میں ہورہے ہیں تو خیبر پختونخوا میں ستمبر میں کیوں ؟ میڈیکل ٹیسٹ اب 18 اکتوبر کو منعقد ہوگا،

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ