EJ CAh6XUAIdNwY 1

موجودہ حکومت الٹی گنتی گننا شروع کردے-سینیٹر روبینہ خالد

ویب ڈسک (پشاور) :پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد اور گوہر انقلابی کی پریس کانفرنس،

پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت الٹی گنتی گننا شروع کردے, اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد عوام کو نااہلوں سے نجات دلانے کے لیے ضروری ہے, وزیراعظم کب سے ڈپٹی کمشنر ہوگئے جو یہ جلسوں کی اجازت دینگے ؟ ، ٹائگر فورس غیر قانونی ٹولہ ہے جو اداروں پر سوالیہ نشان اور بدنامی کا باعث ہے, ٹائگر فورس مہنگائی کیا کنٹرول کریگی یہ تو مزید انتشار پھیلانے کا باعث بنیں گے, مہنگائی اور بے روزگاری یہ دو ہی تحفے ہیں جو تحریک انصاف نے ہر ایک شہری کو دیے, موجودہ حکومت ملک میں مزہبی منافرت پھیلانے کا باعث بن رہی ہے, علماء کا یوں قتل عام حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے,

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

انکا مزید پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کو کیسے پتہ ہے کہ ملک میں خون کی ہولی کھیلی جائیگی, اس سے تفتیش کی جائے, اب جو عوامی طوفان آئیگا, حکومت کو بھاگنے اور چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی, پی ڈی ایم پری شد و مد سے آگے بڑھے گی, 18 اکتوبر کو بھرپور پاور شو ہوگا,

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان

پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کے بارے میں بتایا کہ پی ڈی ایم کے پی میں جلسے کو کامیاب کر کے دکھائینگے, اب اس حکومت کا جانا لکھا جا چکا ہے, یہ کہیں نہیں چھپ سکتے ۔