New Project 3

بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ جاری ،اربوں کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی

ویب ڈیسک (پشاور):بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ جاری ،آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاور میں مجموعی طور پر 2ارب 77کروڑ 47لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں .میگا پراجیکٹ کی لاگت میں ڈیزائن کی تبدیلی کے باعث 17ارب روپے کا اضافہ ہوا.

منصوبے کی ابتدائی لاگت 49ارب روپے سے بڑھ کر 66ارب روپے ہوگئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت کئی اعلی افسروں نے ایک کروڑ 77لاکھ کی اضافی تنخواہیں وصول کی ،بی آرٹی کے 17لاکھ مردان اور ایبٹ آباد میں پنک بسوں پر خرچ کی گئی ،

مزید پڑھیں:  اسرائِیل کا بیک وقت جنگ بندی معاہدہ اور رفاح پر حملہ، 5 بچے شہید

رپورٹ کے مطابق پرانے تعمیرات کے ملبے کے پانچ کروڑ 48لاکھ روپے ٹھیکیداروں سے وصول نہیں کئے گئے ۔سول ورک مکمل نہیں تھا،لیکن عوام کو دکھانے کیلئے 51بسیں چین سے منگوائی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  حماس کے حملے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے

بی آر ٹی بسوں کو چلانے کیلئے سالانہ 1ارب60کروڑ سے لیکر ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی کی ضرورت ہے ۔

پی سی ون کے 143ملازمین سمیت مزید افراد کو عہدوں پر نوازا گیا۔